who is Abnormal???? ابنارمل کون؟؟؟؟؟



سوال: ابنارمل کون ہوتا ہے؟؟؟

سنو!!! تم وہی ہو نہ جسکی خالہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔۔۔۔اچھا وہ سلیم جو ایک ٹانگ سے لنگڑا ہے۔۔۔۔۔وہ
 تمہاری بہن کیسی ہے جو بہت باتونی ہے۔۔۔وہ تمہاری ایک کالی سی سہیلی تھی نہ وہ کیا کرتی آج کل۔۔اسکا کوئی رشتہ ہوا کہ نہیں؟؟؟اوہ !! آپ کی وہ بیٹی کیسی ہے۔جسکو شادی کے سال بعد ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔۔آپکے بیٹے کو کوئی نوکری ملی یا ابھی تک آوارہ ہی پھرتا ہے؟؟؟ آپ کی شادی کو ایک سال ہو گیا نا ابھی تک کوئی اولاد کیوں نہیں ہوئی؟؟آپکی عمر اب بہت ہوچکی ہے آپکو اب شادی کروالینی چاہیئے۔۔آپ نے اتنی چھوٹی عمر میں شادی کیوں کروا لی؟؟؟؟ یہ وہ سب سوالات ہیں جو آج کل آپ کواپنے ارد گرد ہر جگہ سننے کو ملیں گے۔۔۔بلکہ کہیں نہ کہیں آپ نے بھی اسکا استعمال ضرور کیا ہوگا۔۔۔۔یہ سوالات ان لوگوں کے لئے ہوتے ہیں جنکو سوسائٹی میں ابنارمل سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔(ابنارمل کون؟؟؟ یہ سوال کچھ عرصہ پہلے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جسکے بہت سارے جوابات موصول ہوئے۔۔ان میں سے کچھ بہترین جوابات اس تحریر کے آخر میں آپکو ملیں گے) ھمارے معاشرے کا ایک المیہ دوسروں کی ٹوہ میں رہنا ،انکی ذاتی زندگی میں بے جا دخل دینا ،صرف اپنے زبان کے چسکے کے لیے دوسروں کے مسائل کو اچھالنا اور انکی زندگی کو تکلیف دہ بنانا۔۔یا بعض دفعہ ہم لوگ ہمدردی جتانے کے چکر میں دوسروں سے اس قسم کے سوالات کر رہے ہوتے ہیں اور انکے لئے یہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے ہمیں اسکا اندازہ نہیں ہوتا۔۔۔ہم ایک جستجو پالنے والی سوسایٹی بن چکے ہیں جو بجاۓ اپنے گریبان میں جھانکنے کے دوسرے کے گریبان کو پھاڑنے کی فکر میں رہتی ہے ہم دوسروں کی بہتری کر کے معاشرتی ترقی کرنے کی بجاۓ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ کر ایک پسماندہ سوسایٹی پروان چڑھا رہے ہیں۔۔کسی کی اولاد نہ ہو، بیروزگاری ، طلاق یا کوئی جسمانی معذوری... حالاں کہ یہ سب واقعات کسی کی بھی زندگی میں معمول کا حصہ ہو سکتے ہیں مگرہمارے معاشرے میں افراد کی زندگی میں لوگوں کی انفرادی دخل اندازی اور اجتماعی بے حسی ایسے میں فرد کی زندگی کو مایوسی، بیزاری اور کبھی خودکشی کی طرف دھکیل دیتی ہے ۔۔۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک نے اپنی ایک آئیڈیل زندگی بنائی ہوئی ہے اور کوئی ہماری اس آئیڈیل زندگی سے زرا سے ادھر اُدھر ہو جائے تو ہم اسے ابنارمل سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ہماری اپنی زندگی اس معاشرے کی نظر میں " نارمل کٹ آوٹ " میں فٹ نہیں ہوتی تو ہم خود ایسے سوالوں سے جان چھوڑا کر یا تو سوسایٹی سے کٹ جاتے ہیں یا پھر زیادہ ھی "ابنارمل " وقت پڑ جاۓ تو یورپ اور امریکہ کے "اپنے کام سے کام رکھو " ٹائپ معاشرے میں پہنچ جانے کی تگ ؤ دو شرو ع کر دیتے ہیں لیکن ہم میں سےیہ کوشش بہت کم لوگ کرتے ہیں کہ اپنےھی معاشرے کو ایسے "خوامخوہ " جراثیم سے بیمارپڑے لوگوں سے نجات دلائیں جو ہمارے مسلوں کا حل نہیں جانتے مگر کرید ، جستجو اور بے مقصد سوالات سے ہماری زندگیوں کو تکلیف دہ ضرور بنا دیتے ہیں ایسے لوگوں کے سوالات اور نکتہ چینیوں سے گھبرا کر بہت سے کارآمد وجود معاشرے سے کٹ کر بےمقصدیت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔۔۔خدارا میری آپ سے درخوات یہی ہے کہ اگرآپ کسے ایسے انسان کو جانتے ہیں جو آپ کے مطابق نارمل نہیں ہے تو براہ کرم اس سے کسی بھی قسم کے سوالات کرکے ہمدردی مت جتائیں کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو انکا حوصلہ بنیں،آپنے سوالات سے اُنکو مایوس کرنے کی بجائے انکا یقین بنیں کہ وہ آپ ہی کی طرح معاشرے کے مفید فرد ہیں۔۔بہت شکریہ۔۔         تحریر: محسن خالق
ابنارمل کون کےمنتخب شدہ جوابات:1۔احساس کی کمی ہو جس میں(مریم)2۔جوآپنے جزبات پر قابونہ رکھ سکے(ایمن)3۔ابنارمل وہ ہے جو دنیا کی ساتھ نیں چل سکتا(عائشہ)4۔جسکی سوچ دوسروں سے الگ ہو(ثمرینہ)4-وہ جو رب کی تقسیم ہر راضی نہ ہو(زاہد رضی)5۔ایسا رویہ جو اس سلوک سے انحراف کرتا ہے جسکو میں عام سمجھتا ہوں۔(طیب)6-عام زبان میں پاگل کو ابنارمل کہا جاتا ھےلیکن۔۔۔بکھرے ہوے لوگوں کو جو عام لوگوں سے مختلف ہوں۔ایک خاص   emotional Quotient لیول رکھنے والے لوگ جو جانتے ہیں کہ خوشی تو سب کہ ساتھ shair کر سکتے ھیں مگر دکھ کسے بتائیں اور کس سے چھپائیں نا سمجھنے والے اپنے الفاظ میں انھیں ابنارمل کہہ ک اپنی جان چھڑانے میں آسانی سمجھتے ھیں۔لیکن اصل میں وہ کچھ اور ہی ھوتے ہیں۔جنھیں سمجھنا ہر کسی کہ بس کی بات نہی(لبنا)8-جو آپکی سمجھ سے باہر ہو وہ آپکے لئے ابنارمل ہے(اسد
آپ بھی نیچے کمنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔۔
or more join us on : Facebook: https://www.facebook.com/mohsin.khaliq
                                  youtube: https://www.youtube.com/channel/UCzr4f6B8XORj6ZF-LKqhs5w
                                  Twitter: https://twitter.com/mohsin_khaliq
                                   Whatsapp: 0331-7746676

PLEASE FOLLOW my blog  THAT MAY YOU GET ALL POST NOTIFICATIONS


Comments

Unknown said…
👌👌👌👌

Popular posts from this blog

Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟

محبت کیسے ملتی ہے؟