Posts

Showing posts from June, 2020

سورج گرہن اور فادر ڈے

Image
                                                                                                      کیسا عجب اتفاق ہے کہ آج سورج گرہن بھی ہے اور باپ کا عالمی دن بھی ہے ۔ کافی دیر سے بیٹھا سوچ رہا تھا کہ باپ کے بارے میں کچھ لکھوں مگر کوئی سرا ہاتھ میں نہیں آرہا تھا۔پھر اچانک سے ایک جملہ سماعت کی نظر ہوا جس میں باپ کو سورج سے تشبیح دی گئی تھی ۔جملہ کچھ یوں تھا  " باپ کی موجودگی سورج کی مانند ہوتی ہے،سورج گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر سورج نہ ہو تو اندھیرا چھا جاتا ہے " کتنا خوب صورت جملہ ہے اور آج کے دن کی مناسبت سے اسکو سمجھنا کتنا آسان ہے۔سورج کو تو گرہن لگتا ہے ۔۔۔کیا کبھی باپ کو بھی گرہن لگا ہے؟؟؟؟؟ جی ہاں جب باپ بوڑھا ہو جاتا اور اسکی اولاد جوان ہو جاتی ہے۔اولاد کمانے جاتی ہے ۔۔۔جب وہ کمزور ہوجاتا ہے اولاد طاقتور ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔جب ...

معاملات بہتر کیسے رکھے جاسکتے ہیں؟؟؟؟

Image
آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حکیم کی یہ نو باتیں، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں.* *1 -  فتبینوا?? کوئی بھی بات سن کر  پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو. کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کو انجانے میں نقصان پہنچ جائے. *2 -  فأصلحوا?? دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں. *3 - وأقسطوا?? ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. اللہ کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے. *4  - لا یسخر?? کسی کا مذاق مت اڑاؤ..  ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک تم سے بہتر ہو *5  - ولا تلمزوا?? کسی کو بے عزّت مت کرو *6 - ولا تنابزوا?? لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو *7 -  اجتنبوا کثیرا من الظن?? برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں. *8  -  ولا تجسَّسُوا?? ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو *9 -  ولا یغتب بعضکم بعضا?? تُم میں سیکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے. *(سورہ الحجرات)* برائے مہربانی بلاگ کو فالو ضرور کریں تا ک...

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟

Image
ہم خوش‌گوار زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏  کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوش ہیں؟‏ اگر ایسا ہے تو آپ کی خوشی کی وجہ کیا ہے؟‏ آپ کے گھر والے،‏ آپ کی ملازمت یا آپ کا مذہب؟‏ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کسی ایسے منصوبے یا خواہش کے پورے ہونے کا اِنتظار کر رہے ہوں جس سے آپ کو خوشی ملے جیسے کہ پڑھائی مکمل ہونے،‏ اچھی ملازمت ملنے یا نئی گاڑی خریدنے کا۔‏ بہت سے لوگ اُس وقت بڑے خوش ہوتے ہیں جب اُن کا کوئی منصوبہ یا خواہش پوری ہوتی ہے۔‏ لیکن اُن کی یہ خوشی کتنی دیر تک رہتی ہے؟‏ عموماً ایسی خوشی صرف وقتی ہوتی ہے اور یہ بات مایوسی کا باعث بن سکتی ہے۔‏ ایک لغت میں خوشی کو ایک ایسی کیفیت کے طور پر بیان کِیا گیا ہے جس میں ایک شخص خوش‌حال اور صحت‌مند زندگی گزار رہا ہوتا ہے،‏ اُس کا دل مطمئن اور شادمان ہوتا ہے اور اُس کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ یہ کیفیت برقرار رہے۔‏ ہمیشہ برقرار رہنے والی کیفیت کے طور پر خوشی کی تعریف یوں بھی کی گئی ہے کہ یہ کسی منزل یا مقصد کو پانے کا نام نہیں بلکہ ایک سفر کا نام ہے۔‏ لہٰذا اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ ”‏مجھے اُس وقت خوشی ملے گی جب .‏ .‏ .‏ “‏ تو در...

محبت کیسے ملتی ہے؟

Image
محبت کیسے ملتی ہے؟ #انتظار سے #اظہار سے #نصیب سے #دعا سے #یا پیسے سے.؟ جواب:  ہم میں سے ہر کسی نے محبت کہ لئے الگ تعریف بنائی ہوئی ہے۔اس لئے  محبت کا حصول بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں۔۔ہم میں سے بہت ساروں نے محبت کے ملنے کو محبوب کا ملنا سمجھ لیا۔۔۔۔مطلب ہمیں لگا کہ اگر محبوب مل گیا تو محبت مل گئی۔۔۔۔اس لئے جسکو محبوب نہیں ملا اس نے انتظار کو محبت کہ دیا۔۔۔۔جس نے اظہار کیا اور اسکو محبوب مل گیا اس نے اظہار کو محبت کہ دیا۔۔اور بہت سارے لوگوں نے محبت کو قسمت اور نصیب کی بات کہا ۔۔۔۔۔مگر یہا ں نصیب کو بدل کر دعا سے محبوب کو پا لینے والے بھی موجود ہیں جنہوں محبت کو دعا کی عطا کہا۔۔۔۔۔تو کیا واقعی محبوب کا ملنا ہی محبت ہے ؟؟؟؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ محبت کا نہ ملنا ہی محبت ہے مطلب وہ کہنا یہ چاہتے کہ محبوب کا حصول نہ ہونا محبت ہے۔۔۔۔۔۔لیکن کیا آپکو نہیں لگتا کہ محبت ان سب سے پرے کی چیز ہے۔۔۔۔محب لینے کا نہیں دینے کا نام ہے۔۔۔۔محبت تو ایک پاکیزہ احساس جو خدا اپنے چنے ہوئے بندوں کے دلوں میں ودیت کرتا ہے۔۔۔۔محبت تو ہوتی صرف خدا کے لئے ہے۔۔۔ہا ں انسانوں سے بھی محبت ہوتی ہے مگر وہ بھی تو دراصل خ...