Posts

Showing posts from 2020

سورج گرہن اور فادر ڈے

Image
                                                                                                      کیسا عجب اتفاق ہے کہ آج سورج گرہن بھی ہے اور باپ کا عالمی دن بھی ہے ۔ کافی دیر سے بیٹھا سوچ رہا تھا کہ باپ کے بارے میں کچھ لکھوں مگر کوئی سرا ہاتھ میں نہیں آرہا تھا۔پھر اچانک سے ایک جملہ سماعت کی نظر ہوا جس میں باپ کو سورج سے تشبیح دی گئی تھی ۔جملہ کچھ یوں تھا  " باپ کی موجودگی سورج کی مانند ہوتی ہے،سورج گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر سورج نہ ہو تو اندھیرا چھا جاتا ہے " کتنا خوب صورت جملہ ہے اور آج کے دن کی مناسبت سے اسکو سمجھنا کتنا آسان ہے۔سورج کو تو گرہن لگتا ہے ۔۔۔کیا کبھی باپ کو بھی گرہن لگا ہے؟؟؟؟؟ جی ہاں جب باپ بوڑھا ہو جاتا اور اسکی اولاد جوان ہو جاتی ہے۔اولاد کمانے جاتی ہے ۔۔۔جب وہ کمزور ہوجاتا ہے اولاد طاقتور ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔جب ...

معاملات بہتر کیسے رکھے جاسکتے ہیں؟؟؟؟

Image
آپس کے معاملات سدھارنے کے لیے کتنی زبردست ہیں قران حکیم کی یہ نو باتیں، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں.* *1 -  فتبینوا?? کوئی بھی بات سن کر  پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو. کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کو انجانے میں نقصان پہنچ جائے. *2 -  فأصلحوا?? دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو. تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں. *3 - وأقسطوا?? ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. اللہ کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے. *4  - لا یسخر?? کسی کا مذاق مت اڑاؤ..  ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک تم سے بہتر ہو *5  - ولا تلمزوا?? کسی کو بے عزّت مت کرو *6 - ولا تنابزوا?? لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو *7 -  اجتنبوا کثیرا من الظن?? برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں. *8  -  ولا تجسَّسُوا?? ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو *9 -  ولا یغتب بعضکم بعضا?? تُم میں سیکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے. *(سورہ الحجرات)* برائے مہربانی بلاگ کو فالو ضرور کریں تا ک...

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟

Image
ہم خوش‌گوار زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏  کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوش ہیں؟‏ اگر ایسا ہے تو آپ کی خوشی کی وجہ کیا ہے؟‏ آپ کے گھر والے،‏ آپ کی ملازمت یا آپ کا مذہب؟‏ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کسی ایسے منصوبے یا خواہش کے پورے ہونے کا اِنتظار کر رہے ہوں جس سے آپ کو خوشی ملے جیسے کہ پڑھائی مکمل ہونے،‏ اچھی ملازمت ملنے یا نئی گاڑی خریدنے کا۔‏ بہت سے لوگ اُس وقت بڑے خوش ہوتے ہیں جب اُن کا کوئی منصوبہ یا خواہش پوری ہوتی ہے۔‏ لیکن اُن کی یہ خوشی کتنی دیر تک رہتی ہے؟‏ عموماً ایسی خوشی صرف وقتی ہوتی ہے اور یہ بات مایوسی کا باعث بن سکتی ہے۔‏ ایک لغت میں خوشی کو ایک ایسی کیفیت کے طور پر بیان کِیا گیا ہے جس میں ایک شخص خوش‌حال اور صحت‌مند زندگی گزار رہا ہوتا ہے،‏ اُس کا دل مطمئن اور شادمان ہوتا ہے اور اُس کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ یہ کیفیت برقرار رہے۔‏ ہمیشہ برقرار رہنے والی کیفیت کے طور پر خوشی کی تعریف یوں بھی کی گئی ہے کہ یہ کسی منزل یا مقصد کو پانے کا نام نہیں بلکہ ایک سفر کا نام ہے۔‏ لہٰذا اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ ”‏مجھے اُس وقت خوشی ملے گی جب .‏ .‏ .‏ “‏ تو در...

محبت کیسے ملتی ہے؟

Image
محبت کیسے ملتی ہے؟ #انتظار سے #اظہار سے #نصیب سے #دعا سے #یا پیسے سے.؟ جواب:  ہم میں سے ہر کسی نے محبت کہ لئے الگ تعریف بنائی ہوئی ہے۔اس لئے  محبت کا حصول بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں۔۔ہم میں سے بہت ساروں نے محبت کے ملنے کو محبوب کا ملنا سمجھ لیا۔۔۔۔مطلب ہمیں لگا کہ اگر محبوب مل گیا تو محبت مل گئی۔۔۔۔اس لئے جسکو محبوب نہیں ملا اس نے انتظار کو محبت کہ دیا۔۔۔۔جس نے اظہار کیا اور اسکو محبوب مل گیا اس نے اظہار کو محبت کہ دیا۔۔اور بہت سارے لوگوں نے محبت کو قسمت اور نصیب کی بات کہا ۔۔۔۔۔مگر یہا ں نصیب کو بدل کر دعا سے محبوب کو پا لینے والے بھی موجود ہیں جنہوں محبت کو دعا کی عطا کہا۔۔۔۔۔تو کیا واقعی محبوب کا ملنا ہی محبت ہے ؟؟؟؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ محبت کا نہ ملنا ہی محبت ہے مطلب وہ کہنا یہ چاہتے کہ محبوب کا حصول نہ ہونا محبت ہے۔۔۔۔۔۔لیکن کیا آپکو نہیں لگتا کہ محبت ان سب سے پرے کی چیز ہے۔۔۔۔محب لینے کا نہیں دینے کا نام ہے۔۔۔۔محبت تو ایک پاکیزہ احساس جو خدا اپنے چنے ہوئے بندوں کے دلوں میں ودیت کرتا ہے۔۔۔۔محبت تو ہوتی صرف خدا کے لئے ہے۔۔۔ہا ں انسانوں سے بھی محبت ہوتی ہے مگر وہ بھی تو دراصل خ...

سماجی اخلاقیات Social Ethics

Image

who is Abnormal???? ابنارمل کون؟؟؟؟؟

Image
سوال: ابنارمل کون ہوتا ہے؟؟؟ سنو!!! تم وہی ہو نہ جسکی خالہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔۔۔۔اچھا وہ سلیم جو ایک ٹانگ سے لنگڑا ہے۔۔۔۔۔وہ  تمہاری بہن کیسی ہے جو بہت باتونی ہے۔۔۔وہ تمہاری ایک کالی سی سہیلی تھی نہ وہ کیا کرتی آج کل۔۔اسکا کوئی رشتہ ہوا کہ نہیں؟؟؟اوہ !! آپ کی وہ بیٹی کیسی ہے۔جسکو شادی کے سال بعد ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔۔آپکے بیٹے کو کوئی نوکری ملی یا ابھی تک آوارہ ہی پھرتا ہے؟؟؟ آپ کی شادی کو ایک سال ہو گیا نا ابھی تک کوئی اولاد کیوں نہیں ہوئی؟؟آپکی عمر اب بہت ہوچکی ہے آپکو اب شادی کروالینی چاہیئے۔۔آپ نے اتنی چھوٹی عمر میں شادی کیوں کروا لی؟؟؟؟ یہ وہ سب سوالات ہیں جو آج کل آپ کواپنے ارد گرد ہر جگہ سننے کو ملیں گے۔۔۔بلکہ کہیں نہ کہیں آپ نے بھی اسکا استعمال ضرور کیا ہوگا۔۔۔۔یہ سوالات ان لوگوں کے لئے ہوتے ہیں جنکو سوسائٹی میں ابنارمل سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔(ابنارمل کون؟؟؟ یہ سوال کچھ عرصہ پہلے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جسکے بہت سارے جوابات موصول ہوئے۔۔ان میں سے کچھ بہترین جوابات اس تحریر کے آخر میں آپکو ملیں گے) ھمارے معاشرے کا ایک المیہ دوسروں کی ٹوہ میں رہنا ،انکی...

گھر کیلئے کچھ طے شدہ اصول

Image
گھر کا ہر فرد وقت پر نماز پڑھے گا۔ 🌹ہر ایک کو برائے مہربانی،پلیز،شکریہ،thank you وغیرہ جیسے الفاظ سے بات کرنی ہوگی۔ 👅گھر میں فضول زبان کا استعمال نہیں ہوگا۔ 📖روزانہ کا ایک یا آدھا گھنٹہ مل کر قرآن یا کوئی کتاب پڑھی جائیگی اور سب اس میں شامل ہوں گے۔ ✅کوئی چیز جس سے گرے وہ خود اٹھائے گا،جو بندہ دروازہ،کھڑکی،دراز جو چیز بھی کھولے گا اسے بند کرے گا۔ 🧹جو جگہ کسی کے استعمال کی وجہ سے گندی یا بے ترتیب ہوگی تو اسکا صاف کرنا اسی کا کام ہوگا۔ 🧺اپنا اپنا کمرہ یا بستر،یا الماری صاف کرنے کی،سیٹ کرنے کی سب کی اپنی ذمہ داری ہوگی۔ ✅جو بات کرنا چاہے گا اسکی بات سب سنیں گے اور کوئی کاٹے گا نہیں۔ ✅گھر میں آکر اور جاتے ہوئے سب کو سلام کرکے آناجانا ہے۔ 📖گھر کے سب فرد روزانہ قرآن کے ایک حصے کی تلاوت کریں گے۔ ہم ایک صفحہ،رکوع،نصف کچھ بھی مقرر کر سکتے ہیں۔ 🚩گیسٹ بھی ہمارے قوانین کا احترام کریں گے۔ 🍜کوئی کمرے میں جاکر نہیں کھانا کھائے گا۔ 😴رات کو جو سونے کا وقت مقرر ہوگا، کوئی بچہ اس کے بعد نہیں جاگے گا۔ 👩🏻‍💻ڈیوائسز،سمارٹ فونز وغیرہ کے استعمال کا ایک وقت طے کرلیں اسی دوران استعمال کیا جا...

امتحانی پالیسی 2020 Exam policy promotion 2020(lock down situation)

Image
طلباء کے تمام سوالات کے جوابات  ....امید ہے کہ سب کی کنفیوژن دور ہو جاۓ گی سوال 1: کون سے طلباء کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا گیا ہے؟ 1- وہ طلباء جنہوں نے اس سال نہم یا گیارہویں کا امتحان دینا تھا۔ 2- وہ طلباء جنہوں نے پچھلے سال نہم یا گیارہویں کا امتحان دیا تھا مگر مارکس کم ہونے کی وجہ سے اس سال دوبارہ نہم یا گیارہویں کا داخلہ بھیجا تھا۔ ان طلباء کو اگلی کلاس میں کیسے پروموٹ کیا گیا ہے ؟ ایسے طلباء اگلے سال دہم یا بارہویں کا امتحان دیں گے اس بنا پر ان کو نہم اور گیارہویں میں مارکس دے دیے جائیں گے۔ نوٹ: ان طلباء کے چونکہ پیپر نہیں ہوۓ لہذا ان سے اگلے سال داخلہ فیس نہیں لی جاۓ گی۔ سوال نمبر 2: جن طلباء کے اس سال دہم کے امتحان ہو چکے ان کا کیا فیصلہ ہوا ہے؟ 15 جون سے طلباء کے پیپرز کی مارکنگ ہو گی اور  ستمبر میں باقاعدہ طور پر رزلٹ دیا جاۓ گا۔ ایسے طلباء کا سبجیکٹ وائز رزلٹ بھی مینشن ہو گا۔ سوال:پریکٹیکل امتحان کا کیا ہو گا؟ پریکٹیکل امتحان نہیں لیا جاۓ گا۔کلاس نہم اور دہم میں متعلقہ مضمون میں مارکس کی بنیاد پر اس فارمولے سے مضامین کے پریکٹیکل کے مار...

Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

Image
کرونا وائرس اور ہمارا کردار جہاں سوشل میڈیا پر اتنی تحاریر اور میسج فارورڈ کیئے جا رہے ہیں میری یہ تحریر بھی ان میں شاید ایک اضافہ ہی ہے مگر بحثیت ایک پاکسانی ہر کوئی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کس نہ کسی طرح اس وبا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے لیکن اس کوشش میں ہم لوگ بجائے فائدہ کے جانے انجانے میں نقصان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلی بات ہر گز ہر گز کوئی بھی ایسی خبر جو تصدیق شدہ نہ ہو اسکو فارورڈ مت کریں۔۔۔۔۔لوگوں میں بلاوجہ خوف وہراس کی وجہ مت بنیں۔۔۔۔۔۔۔پرسکون رہیں۔تاکہ آپکی قوت مدافعت کم نہ ہو۔۔اس وقت ہمیں سب سے ذیادہ اسی ہی کی ضرورت ہے۔اور اگر کوئی بری خبر آپ تک پہنچ رہی ہے تو پرسکون رہیں دوسروں کو بتانے کی کوشش مت کریں ہاں احتیاط بڑھا دیں۔۔۔اور اپنے پیاروں کو احتیاط کی تلقین کریں بچوں اور بوڑھوں کے سامنےملکی حالات کا تذکرہ کم کریں۔انہیں میڈیا سے دور رکھیں۔۔۔۔۔بلاضرورت گھر سے باہر مت نکلیں کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری جو خود گھر نہیں آتی بلکہ ہم اسکو لینے باہر جاتے ہیں۔۔۔۔۔اگر آپ سینیٹائزرز افورڈ کرتے ہیں تو اسکا استعمال ضرور کریں نہیں خرید سکتے تو آج کل ہزاروں طریقے میڈیا پر ...