محبت کیسے ملتی ہے؟


محبت کیسے ملتی ہے؟
#انتظار سے
#اظہار سے
#نصیب سے
#دعا سے
#یا پیسے سے.؟
جواب:  ہم میں سے ہر کسی نے محبت کہ لئے الگ تعریف بنائی ہوئی ہے۔اس لئے  محبت کا حصول بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں۔۔ہم میں سے بہت ساروں نے محبت کے ملنے کو محبوب کا ملنا سمجھ لیا۔۔۔۔مطلب ہمیں لگا کہ اگر محبوب مل گیا تو محبت مل گئی۔۔۔۔اس لئے جسکو محبوب نہیں ملا اس نے انتظار کو محبت کہ دیا۔۔۔۔جس نے اظہار کیا اور اسکو محبوب مل گیا اس نے اظہار کو محبت کہ دیا۔۔اور بہت سارے لوگوں نے محبت کو قسمت اور نصیب کی بات کہا ۔۔۔۔۔مگر یہا ں نصیب کو بدل کر دعا سے محبوب کو پا لینے والے بھی موجود ہیں جنہوں محبت کو دعا کی عطا کہا۔۔۔۔۔تو کیا واقعی محبوب کا ملنا ہی محبت ہے ؟؟؟؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ محبت کا نہ ملنا ہی محبت ہے مطلب وہ کہنا یہ چاہتے کہ محبوب کا حصول نہ ہونا محبت ہے۔۔۔۔۔۔لیکن کیا آپکو نہیں لگتا کہ محبت ان سب سے پرے کی چیز ہے۔۔۔۔محب لینے کا نہیں دینے کا نام ہے۔۔۔۔محبت تو ایک پاکیزہ احساس جو خدا اپنے چنے ہوئے بندوں کے دلوں میں ودیت کرتا ہے۔۔۔۔محبت تو ہوتی صرف خدا کے لئے ہے۔۔۔ہا ں انسانوں سے بھی محبت ہوتی ہے مگر وہ بھی تو دراصل خدا سے محبت کا ایک پہلو ہے کیونک اگر ہمیں اگر کوئی چیز اچھی لگے تو ہم کہتے ہمیں اس سے محبت ہو گئی مگر ہمیں یہ پتہ لگ جائے کہ اسکو بنایا کس نے تو اس بنانے والے سے اس چیز سے بھی زیادہ محبت ہو جاتی۔ہم اسکی تعریف کرنے لگ جاتے۔۔تو خدا بھی تو اپنی محبت دینے سے پہلے اپنی بنائی ہوئی ایک مخلوق یعنی انسان سے محبت کرواتا ہے تا کہ محبت کرنے والا جب اس سے محبت کرئے گا تو سوچے گا کہ اس کے بنانے والا کیسا ہوگا پھر وہ اسکو تلاش کرئے گا،اسکی تعریف کرئے گا اس سے محبت کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو لگتا خدا نے محبت بنائی صرف اپنے لئے ہے۔۔۔۔اس میں کچھ حصہ انسانوں میں بانٹ دیا تا کہ انسان اس محبت کے زریعے اس تک پہنچ سکے۔۔۔۔۔محبت ملتی نہیں بلکہ رب کی طرف سے دلوں پر نازل ہوتی ہے۔اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ محبت کیسے لینا چاہتا ہے۔مگر جیسے بھی لینا چاہتا ہے اگر واقعی اس کے دل میں محبت کی طلب ہے تو پھر وہ انتظار کرئے، یا اظہار کرے، یا دعا کرئے، یا پیسے سے کوشش کرئے،،،محبت والا رب اسے محبت ضرور دے گا۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ ۔۔۔محسن خالق

Comments

Popular posts from this blog

Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟