سماجی اخلاقیات Social Ethics
سماجی اخلاقیات
اسی طرح کسی کے گھر 3 بار دستک دینے کے بعد واپس آجائیں۔ کسی کے گھر میں مت جھانکیں۔
.
کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں . 1 روپیہ ہو یا 1 لاکھ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔وعدے سے ایک دن پہلے لوٹائیں تاکہ اگلی بار وہ آپ کو ادھار دے سکےاور ادائیگی کا وعدے میں چند دن یا ہفتہ اضافی اس لۓ بھی شامل کرلیں تاکہ وعدے سے پہلے پہلے ہی ادائیگی کرکے خوشی محسوس کی جاسکے۔
کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آرڈر نہ کریں. اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آرڈر دیں ۔
مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں
' یا '
آپ کے بچے نہیں ہیں
' یا
'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟
ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لئے دروازہ کھولیں. یہ آپ کی منکسر المزاجی کو ظاہر کرے گا۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پیچھے آنے والا چھوٹا ہے یا بڑا ۔
.اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ہے تو آپ اگلی بار آپ ضرور ادا کریں
مختلف سیاسی مذہبی معاشرتی نظریات کا احترام کریں.سب کو اپنے برابر عزت دیں۔ آپ کا معاشرہ اور آپ کا نظریہ کوئی الہامی شئے نہیں ہیں ۔
لوگوں کی بات نہ کاٹیں۔ آواز کو دھیمی مگر دلائل کو مضبوط رکھیں۔ بات کو دہرانے سے اور تکرار کرنے سے اسکا اثر ختم ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کسی کو تنگ کررے ہیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.مذاق اور تضحیک میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
جب کوئی آپکی مدد کرے تو آپ اسکا شکریہ ہمیشہ ادا کریں۔
کسی دوست کی تعریف کرنی ہو تو لوگوں کے سامنے کریں. اور تنقید اسے صرف تنہائی میں کریں۔
کسی کے وزن اور جسمانی ساخت پر تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔. ." اگر وہ خود اپنےمسائل کے بارے بات کرنا چاہتا ہے تب ہی گفتگو گو کریں۔
جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں یا دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو کچھ نہیں پتہ کہ آگے اسکی انتہائی ذاتی اور فیملی کی تصاویر ہوں۔
اگر آپ کو کوئی بتاتا ہے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں
اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا یا مشورہ لینا چاہتا ہے تو وہ ضرور دیں۔
جس طرح آپ اپنے باس کے ساتھ احترام سے پیش آتے ہیں اسی طرح اپنے سے نچلے لوگوں کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپ کا برتاو آپکے کردار کا آئینہ دار ہے ۔ یہ لوگ آپ کی دل سے اور اس سے بڑھ کر عزت کریں گیں جو آپ ظاہراً اپنے باس کی کرتے ہیں۔
اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ہے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں۔ دوسرے کو لگے گا آپ اسے نظرانداز کر کے اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ ہرگز نہ دیں۔ بلا ضرورت مشورہ صرف اپنی فیملی اور انتہائی قریبی دوستوں تک محدود رکھیں۔
کسی سے عرصے بعد ملاقات ہورہی ہو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاہیں۔
اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
اگر آپ گلی میں کسی سے بات کر رہے ہیں تو دھوپ کا۔چشمہ اور ہینڈ فری اتار دیں ۔یہ احترام کی نشانی ہے۔۔!
برائے با وردی ملازمان ۔کسی کمرے میں یا چھت کے نیچے ٹوپی اتار کر رکھ دیں یا ہاتھ میں پکڑ لیں۔
۔ لفٹ میں داخل ہوتے وقت آپ سب سے پہلے داخل ہوں اور آپ کے سینئر افسران بعد میں۔ اور اسی اصول کے تحت پہلے سیئنرافسران کو لفٹ سے نکلنے دیں۔
سئنیر افسران کے ساتھ چلتے ہوئے فاصلہ بنائیں رکھیے۔ انکے تھوڑا سا پیچھے یا بالکل پیچھے ہو کر چلیے۔
۔اپنے باس کی کسی خصوصی چیز کو دیکھ کر ضرور تعریف کریں۔ تعریف اور چاپلوسی میں کافی فرق ہوتا ہے۔ اس فرق کو ضرور قائم رکھیں۔
۔ دوسروں کی خواتین کو تاڑنے سے بالکل پرہیز کریں۔ خصوصاً معاشرتی طور پر باپردہ خواتین کو۔ اپنی خاتون خانہ کی موجودگی میں ایسا کرنا آپ کی جسمانی سلامتی اور عزت نفس کی بربادی کا باعث ہو سکتا ہے۔ معاشرتی لحاظ سے بیہودہ لباس کسی خاتون کو تاڑنے اور اسکے کردار کا لائسینس نہیں ہوتا۔ بہ طور انسان معاشرتی اقدار کی پابندی کرنا ضروری ہے لیکن آپ کی حکمرانی آپ کے گھر تک ہے۔
۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے انتہائی ضعیف اور اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کے لیے سیٹ لازمی چھوڑ دیں۔ اس بات کو انکا حق سمجھیں۔ بڑھاپا آپ پر بھی آنا ہے۔ رش میں کوشش کریں دوسروں سے مناسب فاصلہ بنائے رکھیں۔ کسی کو ٹچ نا کریں اور نا ٹچ ہونے دیں۔
۔ کسی کے سامنے آنکھ ناک کان دانتوں کی صفائی سے پرہیز فرمائیں۔ یہ ذاتی کام گھر میں یا تنہائی میں سر انجام دیے جائیں۔
۔ محفل میں کھانا کھاتے ہوئے منہ سے آواز نا آنے دیں۔ کسی کے گھر بہ طور مہمان گئے ہوں تو کھانے کی تعریف لازمی کریں اور واپسی پر میزبان کا شکریہ ادا کریں۔
بہ طور میزبان مہمان کو گھر کے گیٹ تک لازمی رخصت کر کے آئیں اور اسکی آمد پر مسکرا کر ملیں چاہے آپ کا دل نا بھی کرے۔ مہمان کو زحمت نہیں رحمت تصور کریں۔ لیکن آپ کسی کے گھر بلا اجازت نا جائیں تاکہ اپکی وجہ سے اسکی ذاتی مصروفیات کا حرج نا ہو۔
۔ محلہ داروں سے ضرور ملتے رہا کریں۔ انسان کو سماجی جانور کہا جاتا ہے۔ سماج سے جڑے رہیں۔ دوستوں کو بلا ضرورت بھی خیر خیریت کے لیے کال کر لیا کریں۔ رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں۔
مزدور سے مزدوری طے کر کےکام کروائیں اور بعد میں اسے کچھ زیادہ حسب توفیق عنائیت کریں اس سے اسے فرحت محسوس ہوگی۔
کسی کے گھر جائیں تو اپنے جوتوں کو وہاں اتاریں جہاں انہوں نے اتارے ہیں اور واش روم میں اگرجانا ہو اور وہاں جوتا پڑا ہے تو اپنا جوتا اندر ہرگز نہ لے کر جائیں۔ اور اگر نہیں پڑا تو میزبان سے اجازت طلب کریں
کسی ریڑھی یا دکان سے ہرگز ہرگز کوئی چیز اٹھا کر نہ کھائیں (ایک جگہ تفسیر قرآن میں لکھا ہے یہ چوپائے کی خصلت ہے) اس کی سخت وعید ہے بل کہ اجازت لے کر بھی نہ کھائیں سواۓ اس کے کہ دکان دار بیچنے کی غرض سے بغیر آپ کی طلب کے خود پکڑاۓ۔ ویسے بھی بغیر دھوۓ کچھ نہ کھاناچاہۓ ۔
کسی ایسی دعوت طعام یا سفر میں جس میں آپ کے رفقائے کار یا دوست احباب نے برابر حصہ ڈال کر اہتمام کیاہو اپنے بچوں یا کسی دوست کو ساتھ نہ لے کر جائیں۔
تعلیم یا کسی اور غرض سے کسی عزیز یا دوست کے گھر قیام نہ کریں ان ضروری کاموں کی انجام دہی کے لۓ اپنا ذاتی رہائش کا بندوبست کریں
گلی سے گزرتے وقت اگر کسی کا دروازہ کھلا ہے تو ان کے گھر یا بیٹھک کے طرف نہ دیکھیں۔
سوشل میڈیا (وٹس ایپ، فیس بک وغیرہ) کا استعمال احتیاط سے کریں، کسی کے مسلک،فرقےیا مذہبی و سیاسی وابستگی کی توہین نہ کریں
بے دریغ اور بغیر تحقیق کےشیئرنگ سے اجتناب کریں اور بغیر اجازت کے کسی کو کسی گروپ میں ایڈ نہ کریں یہ غیراخلاقی حرکت ہے۔
بیرون ملک گۓعزیز، دوست یا شاگرد سے کسی تحفے کی فرمائش کرنے میں ہزار بار سوچیں۔
اگر کوئی دوست آپ کو خریداری کے لۓ ساتھ لے جاۓ تو اسے مارکیٹ جاکر ہرگز نہ کہیں جلدی کرو، تمہیں کوئی چیز پسند ہی نہیں آتی، مجھے گھر جانا ہے وغیرہ ، بل کہ یہ کہیں آرام اور تسلی سے خریدیں مجھے کوئی جلدی نہیں۔
کسی کی تقریر، تحرير یا تلفظ کی غلطی نوٹ کریں تو اسے ضرور بتائیں مگر اکیلے میں یا اِن باکس میں تاکہ وہ اور زیادہ لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہو۔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اس میں اور باتوں کا اضافہ کر کے مجھے بھی شئر کریں اور اپنے احباب کو بھی۔شکریہ
Comments