گھر کیلئے کچھ طے شدہ اصول





گھر کا ہر فرد وقت پر نماز پڑھے گا۔
🌹ہر ایک کو برائے مہربانی،پلیز،شکریہ،thank you وغیرہ جیسے الفاظ سے بات کرنی ہوگی۔

👅گھر میں فضول زبان کا استعمال نہیں ہوگا۔

📖روزانہ کا ایک یا آدھا گھنٹہ مل کر قرآن یا کوئی کتاب پڑھی جائیگی اور سب اس میں شامل ہوں گے۔

✅کوئی چیز جس سے گرے وہ خود اٹھائے گا،جو بندہ دروازہ،کھڑکی،دراز جو چیز بھی کھولے گا اسے بند کرے گا۔

🧹جو جگہ کسی کے استعمال کی وجہ سے گندی یا بے ترتیب ہوگی تو اسکا صاف کرنا اسی کا کام ہوگا۔

🧺اپنا اپنا کمرہ یا بستر،یا الماری صاف کرنے کی،سیٹ کرنے کی سب کی اپنی ذمہ داری ہوگی۔

✅جو بات کرنا چاہے گا اسکی بات سب سنیں گے اور کوئی کاٹے گا نہیں۔

✅گھر میں آکر اور جاتے ہوئے سب کو سلام کرکے آناجانا ہے۔

📖گھر کے سب فرد روزانہ قرآن کے ایک حصے کی تلاوت کریں گے۔
ہم ایک صفحہ،رکوع،نصف کچھ بھی مقرر کر سکتے ہیں۔

🚩گیسٹ بھی ہمارے قوانین کا احترام کریں گے۔

🍜کوئی کمرے میں جاکر نہیں کھانا کھائے گا۔

😴رات کو جو سونے کا وقت مقرر ہوگا، کوئی بچہ اس کے بعد نہیں جاگے گا۔

👩🏻‍💻ڈیوائسز،سمارٹ فونز وغیرہ کے استعمال کا ایک وقت طے کرلیں اسی دوران استعمال کیا جائے گا۔
جب مل کر بیٹھیں گے تو کوئی ڈیوائس نہیں یوز کرے گا۔

👨‍👩‍👧‍👦اولاد کیلئے والدین کے احترام کے طور پر انکے سر کو چومنا یا ہاتھ کو چومنا ہے
اسطرح قربت بڑھے گی۔

🥘سب کو ساتھ مل کر کھانا کھانا ہوگا۔

🚩رات کو سونے کے وقت کے بعد کوئی پڑھائی،پراجیکٹس وغیرہ بھی نہ کرے۔

🚩گھر کی چیزوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہر فرد کی ہے۔
مثلا پانی،بجلی ضائع ہونا،کوئی ٹوٹی ہوئی چیز کا کچرا سمیٹ دینا وغیرہ۔

✅کوئی بچہ ایکدوسرے کو کام نہیں کہتا رہے گا،حکم نہیں دے گا۔ لیکن والدین دے سکتے ہیں۔

🚩فیملی کی ضرورت سب کی پہلی ترجیح ہوگی۔
.کوئی کسی کے بھی کمرے میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو گا

for more join us on : Facebook: https://www.facebook.com/mohsin.khaliq
                                  youtube: https://www.youtube.com/channel/UCzr4f6B8XORj6ZF-LKqhs5w
                                  Twitter: https://twitter.com/mohsin_khaliq
                                   Whatsapp: 0331-7746676

please follow that may you get all post notifications

Comments

Popular posts from this blog

Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟

محبت کیسے ملتی ہے؟