Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

کرونا وائرس اور ہمارا کردار


جہاں سوشل میڈیا پر اتنی تحاریر اور میسج فارورڈ کیئے جا رہے ہیں میری یہ تحریر بھی ان میں شاید ایک اضافہ ہی ہے مگر بحثیت ایک پاکسانی ہر کوئی کوشش کر رہا ہے کہ وہ کس نہ کسی طرح اس وبا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے لیکن اس کوشش میں ہم لوگ بجائے فائدہ کے جانے انجانے میں نقصان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلی بات ہر گز ہر گز کوئی بھی ایسی خبر جو تصدیق شدہ نہ ہو اسکو فارورڈ مت کریں۔۔۔۔۔لوگوں میں بلاوجہ خوف وہراس کی وجہ مت بنیں۔۔۔۔۔۔۔پرسکون رہیں۔تاکہ آپکی قوت مدافعت کم نہ ہو۔۔اس وقت ہمیں سب سے ذیادہ اسی ہی کی ضرورت ہے۔اور اگر کوئی بری خبر آپ تک پہنچ رہی ہے تو پرسکون رہیں دوسروں کو بتانے کی کوشش مت کریں ہاں احتیاط بڑھا دیں۔۔۔اور اپنے پیاروں کو احتیاط کی تلقین کریں بچوں اور بوڑھوں کے سامنےملکی حالات کا تذکرہ کم کریں۔انہیں میڈیا سے دور رکھیں۔۔۔۔۔بلاضرورت گھر سے باہر مت نکلیں کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری جو خود گھر نہیں آتی بلکہ ہم اسکو لینے باہر جاتے ہیں۔۔۔۔۔اگر آپ سینیٹائزرز افورڈ کرتے ہیں تو اسکا استعمال ضرور کریں نہیں خرید سکتے تو آج کل ہزاروں طریقے میڈیا پر بتائے جائے رہیں کوئی تصدیق شدہ طریقہ استعمال کرکے گھر میں تیار کر لیں۔۔۔اسکے علاوہ بہت سارا فری ٹائم ہے تو سوشل میڈیا پر ضائع کرنے کی بجائے اپنی فیملی کو وقت دیں ۔۔۔گھر والوں کے پاس بیٹھے بزرگوں کے پاس بیٹھے انکی دعائیں لیں ۔۔۔خدا کو یاد کریں۔۔۔باوضو رہیں۔۔۔۔کوئی اچھی کتاب پڑھ لیں جو آپکی کردار سازی کرے۔۔۔اپکی سکلز میں اضافہ کرئے۔۔۔۔آپنے آپکو جاننے کی کوشش کریں۔۔اپنے اندر جھانکیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کو پہچانیں۔۔۔آج  ہمیں دوبارہ سے ضرورت ہے ہم ایک قوم بن کے اس مصیبت کا سامنا کریں۔۔۔۔حکومتی احکامات کو احترام کریں۔۔۔۔لاک ڈائون کی وجہ سے جو لوگ رزق کی وجہ سے پریشان ہیں انکا ساتھ دیں۔۔انشاء اللہ ہم بہت جلد اس مصیبت سے نکل جائیں گے۔۔اللہ آپکاحامی و ناصر ہو۔۔آمین۔۔۔
ایک پاکستانی: محسن خالق

Comments

Popular posts from this blog

ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟

محبت کیسے ملتی ہے؟