ہمیشہ خوش کیسے رہیں؟



ہم خوش‌گوار زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏  کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوش ہیں؟‏ اگر ایسا ہے تو آپ کی خوشی کی وجہ کیا ہے؟‏ آپ کے گھر والے،‏ آپ کی ملازمت یا آپ کا مذہب؟‏ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کسی ایسے منصوبے یا خواہش کے پورے ہونے کا اِنتظار کر رہے ہوں جس سے آپ کو خوشی ملے جیسے کہ پڑھائی مکمل ہونے،‏ اچھی ملازمت ملنے یا نئی گاڑی خریدنے کا۔‏

بہت سے لوگ اُس وقت بڑے خوش ہوتے ہیں جب اُن کا کوئی منصوبہ یا خواہش پوری ہوتی ہے۔‏ لیکن اُن کی یہ خوشی کتنی دیر تک رہتی ہے؟‏ عموماً ایسی خوشی صرف وقتی ہوتی ہے اور یہ بات مایوسی کا باعث بن سکتی ہے۔‏

ایک لغت میں خوشی کو ایک ایسی کیفیت کے طور پر بیان کِیا گیا ہے جس میں ایک شخص خوش‌حال اور صحت‌مند زندگی گزار رہا ہوتا ہے،‏ اُس کا دل مطمئن اور شادمان ہوتا ہے اور اُس کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ یہ کیفیت برقرار رہے۔‏

ہمیشہ برقرار رہنے والی کیفیت کے طور پر خوشی کی تعریف یوں بھی کی گئی ہے کہ یہ کسی منزل یا مقصد کو پانے کا نام نہیں بلکہ ایک سفر کا نام ہے۔‏ لہٰذا اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ ”‏مجھے اُس وقت خوشی ملے گی جب .‏ .‏ .‏ “‏ تو دراصل وہ اپنی خوشی کو کسی اَور وقت کے لیے ٹال رہا ہوتا ہے۔‏

خوشی کا موازنہ اچھی صحت سے کِیا جا سکتا ہے۔‏ ایک شخص کی صحت اچھی کیسے ہوتی ہے؟‏ کھانے پینے،‏ ورزش کرنے اور طرزِزندگی کے سلسلے میں صحیح معمول برقرار رکھنے سے۔‏ اِسی طرح ایک شخص اُسی صورت میں خوشی حاصل کر سکتا ہے اگر وہ صحیح راہ کا اِنتخاب کرتا ہے یعنی صحیح اصولوں کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔‏

مگر ایک شخص کن اصولوں یا خوبیوں کی بِنا پر خوشی کی راہ پر چل سکتا ہے؟‏ اِس سلسلے میں نیچے دی گئی فہرست پر غور کریں۔‏ اگرچہ اِن میں سے چند باتیں دوسروں سے زیادہ اہم ہیں لیکن پھر بھی یہ سب خوشی کی راہ پر چلنے کے لیے ضروری ہیں۔
خوش رہنے کے چند نسخے
ویسے تو اسلام کے بتائے ہوئے طریقے پر چل کر اور آپ ﷺ کے طریقے کی پیروی میں ہی خوشی تلاشا جا سکتا ہے۔پھر بھی چند ترغیبی جملے اس طرح ہو سکتے ہیں۔
٭ چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو حقیر مت جانئے اس لیے کہ خوشیوں کا پہاڑ انہیں چھوٹی چھوٹی نیکیوں کے پتھر سے بنتا ہے۔
٭خود کی ذات کا اور اپنی غلطیوں کا محاسبہ کرتے رہیے اور اس کی تلافی میں خوشی کو ڈھونڈئیے۔
٭دوسروں سے غیر مناسب تقعات نہ کی جائے بلکہ اللہ سے ہی اچھی امید کیجئے۔
٭کام کو الجھنے نہ دیں بلکہ خوشدلی سے ایک ڈور پکڑ کر سلجھانے کی کوشش کریں اور دوسروں کی خوشی کا ذریعہ بنیں۔
٭اپنی خوشیاں بانٹیں اور دوسروں کی تکلیف میں سہارا بنیں انشاء اللہ دل کو سکون حاصل ہوگا اور خوشیاں نصیب ہونگی۔
٭جتنا ہو سکے بغیر کسی مفاد کے دوسروں کے کام آئیں اور بدلہ صرف اور صرف اللہ سے چاہیں۔
٭سچی خوشی چاہتے ہیں تو چپکے سے کسی کی خدمت کردیں۔
٭کسی بھی نیکی کو صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کریں آپ کو اللہ خوش رکھے گا ۔
٭اگر کوئی آپ کی غلطی کا بر وقت احساس کرائے تو اسکا شکریہ ادا کریں اور آئندہ نادم ہوکر غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
٭کسی کے بھی تعلق سے دل میں کوئی بدگمانی،ضد اور کینہ نہ رکھیں۔
٭دوسروں کے نیک مشورے کی قدر کریں۔
٭کسی کو زیر کرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں بلکہ خود کو حقیر جانیں۔
٭اپنی کسی بھی صلاحیت پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر کے نہ اترائیں۔
٭صدقہ خوب کریں اور فضول خرچی سے بچیں۔ کیونکہ فضول خرچی کر کے شیطان کو دعوت دینے سے آپ کو خوشیاں چھینی جا سکتی ہیں۔
٭دوسروں کے اندر خوبیاں تلاش کریں اور ان کی کمیوں کو سدھارنے کے لئے بہترین طریقہ تلاش کریں۔
٭دوسروں پر بھی بھروسہ کریں کیونکہ دنیا کا کوئی بھی نظام ایک انسان سے نہیں چلتا ہے۔
٭ہر کام میں اللہ کی مشیت تلاش کریں ،اطمینان اور خوشی ملے گی۔
٭ماں باپ کی خوب خدمت کریں اس لئے کہ وہی دونوں ہر انسان کی جنت یا جہنم ہیں۔
٭خوشامد پسندی سے بچیں تاکہ نفس موٹا نہ ہو اور خوشی سے محروم نہ ہو جائیں۔
٭صرف اپنی نہ بولیں بلکہ دوسروں کی بھی سننا سیکھیں۔
٭اپنی رائے دوسروں پر نہ تھوپیں بلکہ دوسروں کے مشورے پر بھی عمل کر کے دیکھیں خوش مل سکتی ہے۔
٭دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں تاکہ جلن و حسد سے بچے رہیں۔
٭حلال روزی کھائیں کیونکہ حلال روزی ہی خوشی حاصل کرنے کا بہترین زینہ ہے۔
٭کلیدی نکتہ کے طور پر دولت کے ہوس کا شکار نہ ہوں تاکہ کم سے کم آزمائش سے گذرنا پڑے۔
٭روز عشاء کی نماز میں اس دن کئے جانے والے جانے اور انجانے گناہوں کی معافی ضرور مانگیں،انشاء اللہ آپ کی دعا قبول ہوگی اور آپ کو اطمینان قلب نصیب ہو گا۔
٭ان تمام اعمال کے لئے اللہ سے توفیق کی بھیک مانگیں ، اسلئے کہ نیک اعمال کرنے کے لئے توفیق کی ضرورت ہوتی ہے جو حلال روزی پر ہی منحصر کرے گی۔
٭خوشی کے حصول اور غم سے نجات کی تمام تدابیر کے باوجود نوشتہ تقدیر کو حرف آخر سمجھ کر ہر حال میں خوش اور مطمئن رہنے کا مزاج بنا کر جینے کا ہنر سیکھئے۔

قناعت‌پسند اور فراخ‌دل ہوں
صحت کا خیال رکھیں اور ہمت پیدا کریں
دوسروں سے محبت کریں
معاف کریں
زندگی کا مقصد جانیں
اُمید رکھیں

پڑھنے کے بعد بلاگکو فالو ضرور کریں

Comments

Unknown said…
👌👌👌😍

Popular posts from this blog

Our role in Covid-19 panademic situation.کرونا وائرس اور ہمارا کردار

محبت کیسے ملتی ہے؟